مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے زرعی بل اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے ہنگامہ کو لے کر پانچ دیگر مرکزی وزرا کے ساتھ پریس کانفرنس کی ۔ راجیہ سبھا کے ہنگامہ پر راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ایسے واقعات پارلیمنٹ کے وقار کے مطابق نہیں ہیں ۔
اس سے پارلیمنٹ کے وقار کو گہری چوٹ پہنچی ہے ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ زرعی بل کو لے اپوزیشن نے جس طرح کا ہنگامہ کیا وہ جمہوری عمل کے پوری طرح خلاف ہے ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ میں اس طرح کے رویہ کی پوری طرح مذمت کرتا ہوں ۔









