نئی دہلی ، 22 فروری (یواین آئی) ملک کو ہر شعبہ میں خودکفیل بنانے کے لئے نجی شعبہ کی شراکت داری کی وکالت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ نجی کمپنیوں کو دفاعی شعبہ میں بھی پوری دنیا میں ہندوستان کا پرچم بلند کرنے کے لئے آگے آنا چاہئے۔
مسٹر مودی نے پیر کو دفاعی شعبے میں مرکزی بجٹ کے التزامات کے موثر طریقے سے نافذ کرنے کے لئے منعقدہ ایک ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات چیت اس تناظر میں بہت اہم ہے کہ ملک کو دفاعی شعبہ میں کس طرح خود کفیل ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ’’دفاعی سرمایہ کے بجٹ میں گھریلو خریداری کے لئے بھی ایک حصہ مختص کردیا گیا ہے۔ انہوں نے نجی شعبہ پر زور دیا کہ وہ مینوفیکچرنگ کے ساتھ ساتھ ڈیزائن اور ترقی میں بھی آگے آئیں اور ہندوستان کے پرچم کو پوری دنیا میں بلندکریں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتیں مینوفیکچرنگ کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کا کام کرتی ہیں۔ ان صنعتوں میں ابھی جو اصلاحات ہورہے ہیں ان سے زیادہ آزادی مل رہی ہے ، انہیں توسیع کے لئے ترغیب مل رہی ہے۔
جو ڈیفینس کوریڈور بنائے جارہے ہیں وہ بھی مقامی کاروباریوں ، مقامی مینوفیکچرنگ میں مدد کریں گے۔ یعنی آج ہمیں اپنے دفاعی شعبے میں خودانحصاری کو ہمیں ‘جوان بھی اور نوجوان بھی’ کے طور پر دیکھنا ہے ، ان دونوں محاذوں پر بااختیار بنانا ہوگا۔ “
مسٹر مودی نے کہا کہ آزادی سے قبل ملک میں آرڈیننس کی سیکڑوں فیکٹریاں تھیں۔ دونوں عالمی جنگوں میں ہندوستان سے بڑے پیمانے پر ہتھیار بھیجے گئے تھے۔ لیکن آزادی کے بعد اس نظام کو اتنا مضبوط نہیں کیا گیا جتنا اسے کئی وجوہات کی بناء پر ہونا چاہئے تھا۔