ڈرون خریداری کے سلسلے میںوزارت دفاع کی وضاحت
قیمت اور سروس کی شرائط کو حتمی شکل دینا ابھی باقی
نئی دہلی، وزارت دفاع نے کہا کہ امریکہ سے ہتھیاروں والے ڈرون کی خریداری کی قیمت اور شرائط سے متعلق سوشل میڈیا میں قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں اور اس کا مقصد خریداری کے عمل کو پٹڑی سے اتارنا ہے ۔
وزارت نے یہ بھی کہا ہے کہ معاہدے کی قیمت اور سروس کی شرائط کو حتمی شکل دینا ابھی باقی ہے ۔
وزارت نے اتوار کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ سے 31 ڈرون خریدے جانے کے بارے میں سوشل میڈیا پر غیرمطلوب رپورٹس غلط معلومات پر مبنی ہیں اور ان کا مقصد معاہدے کو سبوتاژ کرنا ہے ۔
TMC's Saket Gokhale left red-faced after spreading fake news that MQ-9B drone deal is "overpriced", gets fact-checkedhttps://t.co/lkMVVOxkQM
— News Bharati (@eNewsBharati) June 26, 2023
وزارت نے کہا ہے کہ ڈرون کی قیمت اور سروس کی شرائط کو بات چیت کی بنیاد پر طے کرنا باقی ہے ۔ حکومت نے تمام سے درخواست کی ہے کہ وہ اس حوالے سے کسی قسم کی جعلی خبریں یا غلط معلومات نہ پھیلائیں کیونکہ اس سے مسلح افواج کا حوصلہ اور ڈرون کی خریداری کا عمل بری طرح متاثر ہو سکتا ہے ۔
#TMC’s Saket Gokhale Says India-US MQ-9B Drone Deal Is Overpriced, Gets Fact-Checkedhttps://t.co/BWalwOjf3y
— TIMES NOW (@TimesNow) June 26, 2023