نئی دہلی، 13 مارچ (یو این آئی)دہلی میں قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) کو نافذ نہیں کیا جائے گا اسمبلی میں جمعہ کو اس کے خلاف قرارداد پاس کردیا گیا دہلی حکومت نے آج این پی آر پر بحث کے لئے اسمبلی کا خصوصی سیشن بلایا گیا تھا۔ وزارت محنت گوپال رائے نے دہلی میں این پی آر لانے کے خلاف قرارداد پیش کیا جسے بحث کے بعد پاس کردیا گیا۔
وزیراعلی اروند کیجری وال نے کہا ہے کہ ان کے اور ان کی اہلیہ اور ان کے ماں باپ کے پاس بھی برتھ سرٹی فیکیٹ نہیں ہے۔ انہوںنے کہا ہے کہ 70 اراکین اسمبلیوں میں سے 9 اراکین نے کہا ہے کہ ان کے پاس برتھ سرٹی فیکیٹ ہے جبکہ 61 کا کہنا ہےکہ ان کے پاس یہ نہیں ہے تو کیا ان سبھی کو ڈی ٹینشن سینٹر بھیج دیا جائے گا۔
NPR और NRC के तहत जनता से अपनी नागरिकता साबित करने को कहा जाएगा। 90% लोगों के पास ये साबित करने के लिए कोई सरकारी जन्म प्रमाण पत्र नहीं है। क्या सबको डिटेंशन सेंटर भेजा जाएगा? ये डर सबको सता रहा है। केंद्र से मेरी अपील है की NPR और NRC को रोक दिया जाए। https://t.co/6ymx21Fmc7
— Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) March 13, 2020