نئی دہلی: دہلی کے وزیر خزانہ آتشی نے پیر کو ریاستی اسمبلی میں مالی سال 2024-25 کے لیے 76,000 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا۔ اپنی پہلی بجٹ تقریر میں آتشی نے کہا کہ حکومت رام راجیہ کے خواب کو پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ آپ (عام آدمی پارٹی) کی حکومت کے پچھلے 10 سالوں میں دہلی کی تصویر کس طرح بدلی ہے۔ وزیر خزانہ آتشی نے بجٹ میں تعلیم کے شعبے کے لیے 16,396 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔









