دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جنگی ڈرامہ فلم 120 بہادر کو قومی دارالحکومت میں 28 نومبر سے ٹیکس فری قرار دے دیا ہے۔ یہ فلم 1962 کی چین-ہندوستان جنگ کے دوران ہونے والی جنگِ ریزانگ لا کی عکاسی کرتی ہے اور اس میں دکھائے گئے ہندستانی فوجیوں کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
محترمہ گپتا نے یہ اعلان ایکس پر کرتے ہوئے فلم کی تعریف کی، جو چارلی کمپنی، 13 کُماؤں رجمنٹ اور ان کے بہادر کمانڈنگ آفیسر میجر شیطان سنگھ بھاٹی کی شجاعت کو یاد کرتی ہے۔
اداکار فرحان اختر نے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے فلم کو ٹیکس فری قرار دیا۔ فرحان نے ایکس پر لکھا:120 بہادر اب دہلی میں ٹیکس فری ہے۔
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی حمایت کے لیے شکر گزار ہوں۔ ان کا یہ قدم اس بہادری کی کہانی کو اور زیادہ لوگوں تک پہنچنے میں مدد دے گا۔