نئی دہلی، 17مئی (یو این آئی) راجدھانی میں عالمی وبا کووڈ۔19سے گزشتہ 24گھنٹوں میں 19لوگوں کی موت اور انفیکشن سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 148پر پہنچ گئی۔ اس سے پہلے 13مئی کو ایک دن میں 20لوگوں کی موت ہوئی تھی۔
دہلی میں اس وبا کا قہر مسلسل خطرناک ہوتا جارہا ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں میں 422نئے معاملات سے متاثرین کی مجموعی تعداد 9755پر پہنچ گئی ہے۔ ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملے دہلی چوتھے نمبر پر ہے۔ گزشتہ رو زانفیکشن کے 438معاملے سامنے آئے تھے۔
ریاست کی وزارت صحت کی طرف سے اتوار کو دی گئی اطلاع کے مطابق 422نئے معاملات کے ساتھ مجموعی تعداد 9755پر پہنچ گئی۔ اس دوران 19مریضو ں کی موت ہونے سے مجموعی تعداد 148ہوگئی۔ دہلی میں ایک دن میں انفیکشن سے مرنے والوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔ فی الحال وائرس کے ایکٹیو معاملات 5405ہیں۔
اس دوران 266مریض ٹھیک ہوئے ہیں اور اب تک 4202مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
دہلی میں فی لاکھ آبادی پر 6734کی جانچ کی جارہی ہے۔
اتوار دس مئی کو دہلی میں انفیکشن کے مجموعی معاملات 6933تھے۔ اس طرح ایک ہفتہ میں 2638معاملات سامنے آئے اور مرنے والوں کی تعداد 75سے بڑھ کر 148پر پہنچ گئی۔