نئی دہلی، 12 اپریل ( یواین آئی ) قومی دارالحکومت علاقہ دہلی میں اتوار کو زلزلے کے درمیانہ جھٹکے محسوس کئے گئے ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.5 تھی ۔ دہلی کے علاوہ اس سے متصل ہریانہ کے گورو گرام اور روہتک اور اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر اور غازی آباد اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔









