نئی دہلی،12فروری (یو این آئی) قومی راجددھانی دہلی کے قرول باغ میں واقع ہوٹل ارپت پیلیس میں منگل کی صبح آگ لگ جانے سے 17لوگوں کی موت اور کئی دیگر جھلس گئے جبکہ 25لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
فائر بریگیڈ محکمہ کے نائب سربراہ سنیل چودھری نے بتایا کہ ارپت ہوٹل سے اب تک 17لوگوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہے۔ آگ پر قابو پالیا گیا ہے لیکن بچاو مہم جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 25 لوگوں کو ہوٹل سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ آگ لگنے کے اسباب کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔
Deeply saddened by the loss of lives due to a fire at Karol Bagh in Delhi.
I convey my condolences to the families of those who lost their lives.
May the injured recover soon: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) February 12, 2019
اس سے پہلے فائر بریگیڈ کے ایک افسر نے بتایا کہ آج صبح 4.35بجے ہوٹل ارپت پیلیس میں آگ جانے کی اطلاع ملی ۔ آگ کی اطلا ع ملتے ہی فائربریگیڈ گاڑیوں کو موقع پر بھیجا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ آگ لگ جانے کے بعد کئی لوگوں نے ہوٹل کی کھڑکیوں سے چھلانگ لگاکر جان بچانے کی کوشش کی جس کی وجہ سے کئی لوگ زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے
Due to the tragic fire incident in Karol Bagh where several people have lost their lives, todays Vishal Dadlani's program scheduled for this evening (12 Feb) in Delhi, stands cancelled. Our heartfelt condolences for the grieving families.
— Manish Sisodia (@msisodia) February 12, 2019