نئی دہلی،29فروری(یواین آئی)کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار اور نو دیگر کے خلاف ملک سے بغاوت کا مقدمہ چلانے کی منظوری دینے کےلئے ہفتے کو دہلی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کیجریوال حکومت بغاوت سے متعلق قانون کو غلط طریقے سے سمجھنے کے معاملے میں مرکزی حکومت سے کم نہیں ہے۔









