نئی دہلی،7اپریل(یواین آئی)دہلی حکومت نے لوک نائک جےپرکاش نارائن اسپتال،جی بی پنت اور راجیو گاندھی سپر اسپیشلٹی اسپتال کو کورونا وائرس کے علاج کےلئے خصوصی اسپتال ہونے کی نشاندہی کرکے کسی بھی قسم کے حالات سے نمٹنے کے لئے پانچ نقائط کا منصوبہ تیار کیاہے۔
وزیراعلی اروند کیجریوال نے منگل کو میڈیا سے بات چیت میں یہ اطلاع دی ہے۔مسٹر کیجریوال نے اپنچ نقائط پر مبنی منصوبے کا انکشاف کرتےہوئے بتایا کہ منصوبہ ماہرین سے تفصیلی غوروخوض کرنے کے بعد بنایا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ اسے پانچ ٹی ۔۔۔’ٹیسٹنگ،ٹریسنگ،ٹریٹ منٹ،ٹیم ورک اور ٹریکنگ مانیٹرنگ‘کا نام دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہلی میں ابھی 525کورونا مریض ہیں۔حکومت نے ان تینوں اسپتالوں کی نشاندہی کورونا وائرس کے علاج کےلئے کی ہے۔