نئی دہلی، 16 جنوری ( یواین آئی) دہلی میٹرو کے دوارکا موڑ اسٹیشن پر جمعرات کی صبح ایک شخص کے ٹریک پر کود جانے سے دوارکا سیکٹر 21 اور راجیو چوک کے درمیان چلنے والی بلیو لائن سروس تقریبا ایک گھنٹے سے زائد وقت کے لئے متاثر رہی .
جس کی وجہ سے مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے ٹویٹ کر کے یہ معلومات دیتے ہوئے کہا’’ دوارکا موڑ میٹروا سٹیشن پر ایک مسافر کے ٹریک پر کود جانے کے بعد ریل سروس متاثر رہی ہے‘‘۔
ڈی ایم آر سی نے دیگر ٹویٹ میں کہا کہ سروس بحال کر دی گئی ہے ۔ حالانکہ مسافروں نے میٹرو کے کافی رک رک کے چلنے کا الزام عائد کیا اور میٹرو سروس میں تاخیر ہونے پر سخت ناراضگی بھی ظاہر کی ۔