نئی دہلی،9 ستمبر( یواین آئی) دہلی میٹرو کی 3/4 بلیولائن ، دوارکا سیکٹر 21 سے نوئیڈا الیکٹرانک سٹی / ویشالی اور لائن سیون (پنک لائن) مجلس پارک سے شیو وہار بدھ کے روز سروس بحال ہوگئی۔
دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے آج ٹوئٹ کیا ’’بلیو لائن اور پنک لائن سروس آج سے شروع ہوگئی ہے۔ آہستہ آہستہ میٹرو پٹری پر آئے گی اور آپ کو اپنی منزل تک پہنچائے گی‘‘۔
ڈی ایم آر سی کے ترجمان نے کہا’’میٹرو سروس صبح 7 بجے سے دوپہر 11 بجے اور شام 4 بجے سے رات کے 8 بجے تک سروس بحال رہے گی۔ اسی ٹائم ٹیبل کے مطابق ییلو لائن اور ریپڈ لائن پر میٹرو ٹرینوں کی بھی سروس پیر سے شروع ہوگئی ہے۔
قابل غور ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دہلی میٹرو کی محدود خدمات جو گذشتہ پانچ ماہ سے بند تھیں ، سات ستمبر کو بحال کردی گئیں۔