نئی دہلی: آج صبح دہلی میٹرو ٹرین میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے بیچ راستہ میں رک گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ چھترپور میٹرو اسٹیشن پر میٹرو کو بجلی فراہم کرنے والے ویئر میں خرابی آگئی جس کی وجہ سے ٹرین رک گئی۔ چھترپور اسٹیشن سے تھوڑی بیچ راستہ میں مسافرین کو ٹرین میں بہت انتظار کرنا پڑا۔
کافی دیر ہونے کے باوجو د بھی ٹرین ٹھیک نہ ہونے پانے پر مسافرین کو ایمرجنسی راستہ سے باہر نکالنا پڑا۔ مسافرین پٹریوں پر چلتے ہوئے واپس چھترپور اسٹیشن آگئے۔
بعد ازاں دہلی میٹرو ریل نے سلطان پور سے قطب مینار تک مسافرین کے خصوصی بسوں کا انتظام کیا۔ اس خرابی پر مسافرین عہدیداروں پر اپنا غصہ نکال رہے تھے۔