نئی دہلی، 10 اپریل ( یواین آئی ) دارالحکومت دہلی میں جمعہ کے روز عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کے 183 نئے کیسز سامنے آئے اور کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 903 پر پہنچ گئی ۔
اس وائرس سے متاثرہ دو مزید افراد کی ہلاکت سے ہلاک شدگان کی تعداد 14 ہو گئی ۔ دہلی حکومت کی وزارت صحت کی جانب سے آج جاری اعداد و شمار میں نئے 183 کیسز میں سے 154 مزکز سے ہیں ، اسے ملا کر مرکز کے متاثرین کی تعداد 584 تک پہنچ گئی ہے ۔
بیرون ملک سفر یا ان کے رابطے میں آنے والے نئے کیسز 12 رہے ۔ پہلے کی جانچ رپورٹ آج آئی ہے جس میں 17 مثبت پائے گئے ہیں ۔دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ مریضوں میں سے دو دیگر انتقال کر گئے اور ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 14 ہو گئی ۔