نئی دہلی ، 11 مارچ ( یواین آئی ) دہلی کے شمال مشرقی علاقوں میں شہریت ترمیمی بل (سي اےاے ) کی حمایت اور مخالفت میں رونما ہو ئے پر تشدد واقعات کے تعلق سے دہلی پولیس نے بدھ کے روز وٹس ایپ نمبر اور ای میل ایڈریس جاری کر کے لوگوں سے تشدد سے متعلق کوئی بھی معلومات شیئر کرنے کی اپیل کی ہے۔
دہلی پولیس نے ٹویٹ کر کے لوگوں سے تشدد سے متعلق کوئی بھی تصاویر، ویڈیو یا دیگر معلومات شیئر کرنے کی اپیل کی ہے جس سے انہیں جانچ میں تعاون مل سکے ۔ پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ معلومات شیئر کرنے والوں کی شناخت مکمل طور پر مخفی رکھی جائے گی ۔ دہلی پولیس نے کہا کہ لوگ اور ميڈيا سے وابستہ افراد وٹس ایپ نمبر 8750871243 یا ای میل کی آئی ڈی crimebranch1sit@gmail.com
میں معلومات شیئر کر سکتے ہیں تاکہ ان کو تشدد کی جانچ کرنے میں مدد مل سکے ۔ اس کے علاوہ پولیس نے 8750871221، 875087122 موبائیل نمبر اور 22829334، 22829335 ٹیلی فون نمبر بھی جاری کئے ہیں ۔ واضح ر ہے کہ دہلی کے شمال مشرقی علاقوں میں 24 اور 25 فروری کو رونما ہوئے پر تشدد واقعات میں اب تک تقریبا 50 سے زیادہ افراد کی موت ہو گئی ہے ۔