نئی دہلی، 17 مئی؛دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انل کمار کو گھر میں حراست میں رکھا گیا ہے.پولیس اتوار کی صبح مشرقی دہلی واقع ان کی رہائش گاہ پر پہنچی اور انہیں گھر میں حراست میں رکھنے کی اطلاع دی، چودھری انل نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کر کے اپنی اس حراست کی اطلاع دی ہے.
پولیس نے کہا’’وہ بڑی تعداد میں مہاجرمحنت کشوں کو دہلی-اترپردیش سرحد پر کل اور آج بھی لے گئے۔اس دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سوشل ڈسٹنسنگ کا بھی کوئی خیال نہیں رکھا گیا، جس سے آگے پریشانیاں مزید بڑھ سکتی ہیں۔
چودھری انل نے یواین آئی سے کہا کہ نیو اشوک نگر کے تھانہ انچارج آج صبح آئے اور انہیں گھر میں حراست میں رکھے جانے کی اطلاع دی۔