بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ شہریت قانون کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان ہونے والا معمولی تصادم بھیانک فسادات کی شکل اختیار کر لے گا اور اس میں متعدد افراد کی جانیں ضائع ہو جائیں گی۔ مجھے یہ ہنگامے دیکھ کر 1984 کے بدترین فسادات یاد آ گئے۔









