عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان نے پیر (2 ستمبر) کو کہا کہ ای ڈی انہیں گرفتار کرنے ان کے گھر پہنچ گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ عام آدمی پارٹی کے اوکھلا کے ایم ایل اے سے دہلی وقف بورڈ میں مالی بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کی جارہی ہے۔
عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان نے پیر (2 ستمبر) کو کہا کہ ای ڈی انہیں گرفتار کرنے ان کے گھر پہنچ گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اے اے پی کے اوکھلا کے ایم ایل اے سے دہلی وقف بورڈ میں مالی بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں تفتیش کی جا رہی ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ ای ڈی کی ٹیم اس معاملے کے سلسلے میں ان کے گھر پہنچ گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ای ڈی کی ٹیم جسے پہلے آپ ایم ایل اے نے ان کے گھر میں داخل ہونے سے روکا تھا، اب ان کے گھر کے دروازے کھول کر کارروائی شروع کر دی ہے۔ ان کے ساتھ نیم فوجی دستے بھی تھے۔
ED की निर्दयता देखिये @KhanAmanatullah पहले ED की जाँच में शामिल हुए उनसे आगे के लिए समय माँगा, उनकी Mother In Law को कैंसर है उनका ऑपरेशन हुआ है घर में सुबह सुबह धावा बोलने पहुँच गये।@KhanAmanatullah के ख़िलाफ़ कोई सबूत नहीं है लेकिन मोदी की तानाशाही और ED की गुंडागर्दी दोनों… pic.twitter.com/GyhduaghJB
— Sanjay Singh AAP (@SanjayAzadSln) September 2, 2024