نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) نے دہلی میں خواتین کو 2500 روپے دینے کے بی جے پی کے وعدے پر سوال اٹھاتے ہوئے راجدھانی کے مختلف مقامات پر مظاہرے کیے۔ پارٹی نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ’گارنٹی‘ کے مطابق خواتین کے بینک کھاتوں میں رقم کب آئے گی۔









