جند : شہید چندرشیکھرآزاد کے بھتیجےاورہندو ریپبلکن آرمی کے صدرپنڈت سجیت آزاد نے ملک کے لئے 2014 سے حقیقی آزادی بتانے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو فوری طور پرگرفتارکرنے، اس سے پدم شری واپس اور سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا۔
آزاد نےآج یہاں ایک ایوارڈ تقریب میں اپنے خطاب می کہا کہ اس سے بڑی بدقسمتی اور کیا ہوگی کہ ایک اداکارہ شہیدوں کی توہین کرتی ہے اور حکومت اسےغداری کا مقدمہ درج کرکےگرفتار بھی نہیں کرتی ۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو فوری طور پر کنگنا سے پدم شری ایوارڈ واپس لینا چاہئے ، ورنہ ایک ماہ بعد ملک بھر کی 28 ریاستوں میں تحریک شروع ہوگی، جس کی قیادت نوجوان کریں گے اور اسے روکنا حکومت کے بس کی نہیں ہو گی ۔