لکھنؤ: اردو کی موجودہ حالت اور فروغ اردو کے دعوی کے ساتھ کام کرنے والے سرکاری و نیم سرکاری اداروں کی فعالیت و کارکردگی پر ہمیشہ سے سوال اٹھتے رہے ہیں۔
اسی کڑی میں یوپی اردو اکیڈمی کی کارکردگی کاغیر جانبدارانہ جائزہ لینے اور اکیڈمی کی مبینہ مالی و انتظامیہ بے ضابطگیوں کی جانچ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
سماجی کارکن آر ٹی آئی ایکٹیویسٹ سلیم بیگ نے اردو اکیڈمی میں جاری مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے لئے قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یوپی اردو اکیڈمی کی ابھی تک کارکردگی کا غیر جانبدارانہ جائزہ اور اس میں در آئیں مبینہ مالی و انتظامی بے ضابطگیوں کی جانچ کی جانی چاہئے۔