واشنگٹن، 21 جنوری؛محترمہ کملا ہیرس نے امریکہ کی نائب صدر کے عہدے کا حلف لینے کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کے تین سینٹروں کو حلف دلایا اور اس طرح سے 2014 کے بعد پہلی بار سینٹ پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوگیا۔
اس مہیںے کے شروع میں جارجیا سے محترمہ ریورینڈ رافیل وارناک اور جان اوساف سینٹ کے لئے منتخب ہوئے تھے۔ محترمہ وارناک اٹلانٹا میں ابینیزر بیبٹسٹ چرچ کے سینئر پادری ہیں اور مسٹر اوساف بدھ کو محترمہ کملا ہیرس کے جانشیں کے طور پر منتخب ہوئے۔ وہیں کیلی فورنیا کی سابق سیکریٹری الیکس پاڈیلا کو ڈیموکریٹک گورنر گوون نیوسام نے سینٹ کے لئے منتخب کیا۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق وارناک اور اوساف بالترتیب پہلے سیاہ فام اور پہلے یہودی ہیں جو جارجیا کی قیادت کریں گے، جبکہ محترمہ پاڈیلا کیلی فورنیا کی قیادت کرنے والی پہلی لیٹک سنیٹر ہیں۔ 33 سالہ اوساف موجودہ صدر جو بائیڈن کے بعد سینٹر کے لئے منتخب ہونے والے سب سے نوجوان سنیٹر ہیں۔ مسٹر بائیڈن 1973 میں 30 برس کی عمر میں سنیٹر بنے تھے۔