نیویارک:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف الزامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور اگلے سال پھر صدارتی الیکشن لڑنے پر بضد ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے کارروائی سیاسی دشمنی اور انتخابی عمل میں مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا کہ حلف برداری سے پہلے ہی بائیں بازو کے ڈیموکریٹ ان کے پیچھے پڑ گئے تھے تاکہ امریکا کو عظیم تر بنانے کی تحریک ناکام بنادیں۔









