ایران کے معروف شہر مشہد مقدس میں واقع اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے ایرانی عوام نے اکٹھا ہو کر ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف ہو رہے تشدد آمیز اور انتہا پسندانہ اقدامات کی مذمت کی۔
مظاہرین نے بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے پیش نظر نریندر مودی کو فوری برخاست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی مسلمانوں کا قاتل ہے اور اپنے ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دے رہے ہیں۔
ڈھاکا میں مظاہرین میں بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم اور نریندر مودی کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں درج تھا کہ ‘قاتل مودی کو سزا دو’۔