نئی دہلی، 23 فروری (یواین آئی) شہریت ترمیمی قانون (سي اےاے) کے خلاف دہلی کے شاہین باغ کی طرز پر جعفرآباد میٹرو اسٹیشن کے قریب ہفتہ کو دیر رات اچانک خواتین نے جمع ہوکر احتجاج شروع کر دیا۔
سینکڑوں خواتین آدھی رات کو جعفرآباد میٹرو اسٹیشن کے نیچے سے گزرنے والی سڑک پر بیٹھ گئیں اور سي اےاے، این پی آر اور این آرسي کے خلاف نعرے بازی کرنے لگیں۔
’پنجرہ توڑ آندولن‘ کی ایک رکن دیوانگنا كلتا نے ’یواین آئی‘ کو بتایا کہ جعفرآباد میں طویل عرصہ سے مظاہرہ ہورہاہے لیکن کل دیر رات تقریبا ایک ہزار خواتین اپنے دھرے کے مقام سے کوچ کر کےجعفرآباد میٹرو اسٹیشن کے نیچے بیٹھ گئیں۔