مظاہرین نے ارکان کانگریس اور صدر ٹرمپ سے گن کلچر کے خاتمے کا مطالبہ اس واقعے کے تناظر میں کیا ہے جس میں گزشتہ مہینے فلوریڈا کے ایک ہائی سکول میں فائرنگ سے سترہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
امریکہ میں کل ہونے والے ملک گیر مظاہرے میں مظاہرین نے اسلحہ کی روک تھام کے لئے سخت قوانین کے نفاذ کا مطالبہ کیا۔
امریکی دارالحکومت واشنگٹن سمیت تمام بڑے شہروں میں مظاہرے کیے گئے جن میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔
مظاہرین نے ارکان کانگریس اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے یہ مطالبہ اس واقعے کے تناظر میں کیا ہے جس میں گزشتہ مہینے فلوریڈا کے ایک ہائی سکول میں فائرنگ سے سترہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اندراج کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں لوگ ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں عام لوگوں کے پاس دو سو ستر ملین سے تین سو ملین کی تعداد میں ہتھیار موجود ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں آئے روز دہشتگردی کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں یہاں تک کہ اب تو عوام گھومنے پھرنے سے بھی کتراتے نظر آتے ہیں اس ڈر سے کہ کہیں کسی حملے میں وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو نہ بیٹھیں۔