امریکا میں نسل پرستی، ریاستی دہشت گردی اور تشدد کے خلاف عوامی مظاہروں اور مظاہرین کے ساتھ پولیس کے تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔
وائٹ ہاوس کے نزدیک مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف پولیس نے طاقت کا استعمال کیا اور انہیں منتشر کر دیا۔
اس سے پہلے سیکڑوں امریکی شہریوں نے لاس اینجلس میں پولیس کے ہاتھوں لاتینی نژاد امریکی نوجوان کے قتل کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے نسل پرستی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے، بے گناہ نوجوان کے قاتل کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ اٹھارہ جون کو لاس اینجلس میں ایک سپر مارکیٹ میں سیکورٹی گارڈ کی حیثیت سے کام کرنے والے آندرے گاردادو کو شہر کے ڈپٹی پولیس چیف نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔
اطلاعات ہیں کہ ریاست لاس اینجلس کے مرکزی شہر آسٹن میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ ہفتے کے روز ریاست نیویارک میں بھی فائرنگ کا ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جس میں نو افراد زخمی ہو گئے تھے۔