دبئی میں منعقدہ موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس کے موقع پر غزہ کے عوام کے حامیوں نے مظاہرہ کرکے غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی شدید مذمت کی۔
متحدہ عرب امارات کے ساتھ ساتھ اس ملک میں آباد مختلف دیگر اقوام کے لوگوں نے دبئی میں منعقدہ موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس کے موقع پر مظاہرے کے دوران ایسا بڑا بینر اپنے ہاتھوں میں لے رکھا تھا جس پر غزہ کے عام شہریوں کے خلاف جارحیت بند کئے جانے کا مطالبہ لکھا ہوا تھا۔
مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسا بینر بھی موجود تھا جس پر جنگ بندی کا مطالبہ درج تھا۔ مظاہرے میں شریک بعض افراد نے اپنی تقاریر میں غزہ اور غرب اردن میں فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کی۔
دبئی میں منعقدہ موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس کے موقع پر فلسطینیوں کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت میں یہ مظاہرہ ایسی حالت میں کیا گیا کہ اس اجلاس میں غاصب صیہونی حکام کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔