صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے تل ابیب میں غاصب اسرائیلی وزارت جنگ کی عمارت کے سامنے مظاہرہ کیا ہے۔
المیادین نیوز ویب سائٹ کے مطابق صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے تل ابیب میں غاصب اسرائیلی وزارت جنگ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے مظاہرہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے صیہونی وزارت جنگ کی نزدیکی چوراہے کو بھی بند کر دیا اور اسرائیل کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔