مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے گھر کے باہر حکومت مخالف مظاہرہ ہوا ہے جس میں ان سے استعفے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں جمع ہونے والے اسرائیلی مظاہرین نے نعرے لگائے، جھنڈے لہرائے، ٹریفک روک دیا اور مرکزی سڑک پر آگ لگا دی۔ مظاہرین کے بینرز پر ’نیتن یاہو ناکام ہے‘ لکھا تھا۔









