جرمنی کے ہزاروں لوگوں نے نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے انسانیت کے احترام پر تاکید اور ہر قسم کی نسل پرستی کی مذمت اور سب کو یکساں حقوق دینے کا مطالبہ کیا۔
نامہ نگار کے مطابق ہزاروں جرمن عوام نے کل دارالحکومب برلن میں سیاہ فاموں کی زندگی اہم ہے کے زیر عنوان پر امن مظاہرہ کر کے امریکی سفید فام پولیس کے ہاتھوں بہیمانہ طور پر سیاہ فام باشندے جارج فلوئیڈ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے خراج تحسین پیش کیا۔
جرمنی میں پر امن مظاہرے ایسے میں ہوئے کہ امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران امریکہ کی اہم شخصیات کے مجسموں کو زمین برد کردیا گیا جس کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے کل بروز ہفتہ مجسموں اور تاریخی یادگاروں کی خصوصی طور پر حفاظت کا فرمان جاری کیا۔