ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ہزاروں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر غزہ پٹی میں فورا جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
دنیا کے مختلف ممالک میں غزہ کے عوام کی حمایت اور فلسطینیوں پر صیہونی حکومت کے مظالم وجرائم کی مذمت میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں بھی ہزاروں لوگوں نے شہر کی سڑکوں پر نکل کر غزہ میں فوری طور پر جنگ روکنے کا مطالبہ کیا۔