فلسطین کے ہزاروں حامیوں نے سرحدی شہر رفح پر جارح صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے بعد لندن میں برطانوی وزیر اعظم کے دفتر کےسامنے مظاہرہ اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق لندن میں فلسطین کے ہزاروں حامیوں نے برطانوی وزیر اعظم کے خلاف نعرے لگائے اور اپوزیشن لیڈر نے غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام بند کرانے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین رشی سوناک شرم کرو شرم کرو کے نعرے لگا رہے تھے اور اس بات پر زور دے رہے تھے کہ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے، غزہ کے نہتے اور مظلوم عوام کے خلاف فورا جنگ بند کی جائے۔