غزہ کے عوام کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کی مذمت میں دنیا کے مختلف ملکوں کے عوام نے ایک بار پھر وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے ہیں- موصولہ رپورٹوں کے مطابق دنیا کے مختلف ملکوں کے مظاہرین نے ایک بار پھر مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔ مختلف ملکوں میں ہونے والے ان عوامی مظاہروں کے شرکا نے فلسطینی پرچم بھی لہرائے اور غاصب صیہونی حکومت کے خلاف شدید نعرے لگائے۔









