امریکی صدر کے مواخذے کے بارے میں مہینوں کے ہنگامہ آرائی اور آخر کار سینیٹ کی جانب سے ٹرمپ کو بری کیے جانے پر شدید ردعمل ظاہر کیا جارہا ہے، بعض امریکی سیاستدانوں نے ٹرمپ کی بریت کو امریکی سینیٹ اور ملک کی تاریخ کا شرمناک ترین اور غم انگیز دن قرار دیا ہے۔

امریکی سینیٹ نے تین روز کی اعصاب شکن بحث کے بعد اڑتالیس کے مقابلے میں باون ووٹوں سے ٹرمپ کو مواخذے کی دونوں شقوں سے بری کردیا ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے سینیٹ کو بھیجے گئے مقدمے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر یوکرین گیٹ اسکینڈل میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور اس معاملے کی تحقیقات میں روڑے اٹکانے جیسے سنگیں الزامات عائد کیے گئے تھے۔









