ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن کے شاپنگ سینٹر میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق ڈنمارک پولیس نے بتایا ہے کہ اس نے 22 سالہ ڈینش شخص کو گرفتار کر کے اس پر قتل عام کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔









