دیوبند : دیوبند پولیس نے گاؤں تھیتکی کے جنگل میں چھاپہ مارکر کچی شراب اور لہن برآمد کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے ۔
مخبر کی اطلاع پر کوتوالی پولیس نے تھیتکی گاؤں کے جنگل میں چھاپہ مار کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔کوتوالی انچارج صوبے سنگھ نے بتایا کہ جنگل میں غیر قانونی شراب کی ایک بھٹی جلتی ہوئی پائی گئی۔ موقع سے 20 لیٹر کچی شراب، 50 کلولہن اور شراب بنانے کا سامان برآمد کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا نام سمیت کمار ہے جو کرلکی گاؤں کا رہنے والا ہے۔ اس کے خلاف ماضی میں ایکسائز ایکٹ سمیت کئی مقدمات درج ہیں۔
اس کے متعلق مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی شراب مافیا کے خلاف مہم جاری رہے گی۔