دیوبند، اترپردیش: اترپردیش کے دیوریا ضلع میں بقرعید کے دن ایک بوڑھے نے خود کو قربان کردیا۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے ایک خودکشی نوٹ ملا ہے۔ جس میں لکھا تھا کہ جس بکرے کو انسان بیٹے کی طرح پالتا ہے وہ اس کی قربانی کرتا ہے لیکن وہ جانور بھی ہے… میں اللہ اور رسولﷺ کے نام پر قربان ہوں… مجھے کسی نے نہیں مارا۔









