دیوریا:19جولائی(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع دیوریا کی غوری بازار پولیس نے پانچ شاطر بدمعاشوں کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے معاملے کی جانچ کا آغاز کردیا ہے۔
پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ ایس پی سنکلپ شرما کے ذریعہ شاطر مجرمین کے خلاف چلائی جارہی مہم کے تحت گوری بازار پولیس نے پانچ شاطربدمعاش بابورام چوہان، راجارام چوہان، سونے لال عرف سونو چوہان، سکھبیر کمار اور سنیل کمار باشندہ ضلع سیتا پور کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ان سبھی بدمعاشوں کا گینگ بناکر اجتماعی طور سے چوری جیسی سنگین جرائم انجام دینے کا پیشہ ہے۔