دیوریا: اترپردیش کے ضلع دیوریا میں پولیس نے غیر قانونی طور سے شراب کا کاروبارکرنےوالے چار افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 34لاکھ روپئے کی شراب ضبط کی ہے۔
پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ دیوریا پولیس نے غیر قانونی طور سے شراب کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف چلائی جارہی خصوصی مہم کے تحت بنکٹا علاقے میں دبش دے کر ایک چار پہیہ گاڑی سے 29پیٹی946شیشی غیرقانونی شراب ضبط کی ہے۔
جس کی قیمت 22لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔