مدھیہ پردیش میں کورو نا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر وزیر اعظم نریند ر مودی کے خطاب کے بعد لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے۔
حکومت اور انتظامیہ کوروناوائرس کے بڑھتے قہر کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کو وقت کی ضرورت سے تعبیر کر رہے ہیں۔ وہیں لاک ڈاؤن میں کام کی زیادتی سے پریشان ہو کر بھوپال میں ایک پولیس اہلکار نے خود کو گولی مار لی ہے۔









