سرسہ:ہریانہ میں یہاں واقع ڈیرا سچا سودا نے ضلع انتظامیہ کے حکم کے باوجود اب تک اپنے تمام ہتھیار جمع نہیں کرائے ہیں۔ضلع کے ڈپٹی کمشنر پربھجوت سنگھ نے گذشتہ 31 اگست کو حکم دے کر ضلع میں لائسنسی ہتھیار رکھنے والے تمام لوگوں سے یکم ستمبر کی شام تک اپنے ہتھیار جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
ان احکامات کے بعد ڈیرا انتظامیہ کی چے ئرپرسن وپاسنا انساں کو بھی ڈپٹی کمشنر نے ڈیرہ سے تمام ہتھیار جمع کرانے کے لئے کہا تھا لیکن ڈیرہ نے اب تک دو قسطوں میں صرف 33ہتھیار ہی جمع کرائے ہیں۔
ان میں 14ریوالور، ایک پستول، 14بندوق اور چار رائفل ہیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق ڈیرہ کے نام پر 67 ہتھیار رجسٹرڈ ہیں جن میں سے دس کے
لائسنس ردکئے جاچکے ہیں لیکن ابھی تک صرف 33ہتھیار ہی سامنے آئے ہیں اور بقیہ کے بارے میں ڈیرہ کی طر ف سے کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔
دریں اثنا انتظامیہ نے حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے اور اپنے ہتھیار جمع نہیں کرانے کے الزام میں ڈیرہ کے سربراہکے رشتہ دار گرباز سنگھ کے علاوہ ان کے متعقدین پرکاش سنگھ، یادنند ورما، مکھ راج سنگھ، روہتاش، رسویر سنگھ ، کلونت سنگھ اور آر کے سینی کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 188 کے تحت معاملہ درج کیا ہے ۔ پولیس ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے ۔