عراق اور سویڈن کے درمیان تعلقات میں اسٹاک ہوم میں احتجاج کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کے باعث کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سویڈش دارالحکومت میں گزشتہ ماہ احتجاج کے دوران ایک شخص نے قرآن پاک کی بےحرمتی کرنے کے بعد اس کے نسخے کو نذرِ آتش کر دیا تھا جس پر مسلمانوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔
اس خبر کے پھیلنے کے بعد کہ سویڈش حکام آزادی اظہار رائے کی بنیاد پر مزید اس طرح کے احتجاج کی اجازت دیں گے، سیکڑوں عراقیوں نے سویڈن کے بغداد میں موجود سفارت خانے پر دھاوا بولا اور اسے نذر آتش کر دیا تھا۔
عراق کی حکومت نے حملے کی مذمت کی لیکن سویڈن میں احتجاج کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے اس کے سفیر کو ملک بدر کر دیا، تعلقات منقطع کرنے کا عزم اور سویڈش ٹیلی کام کمپنی ایرکسن کا آپریٹنگ لائسنس معطل کر دیا۔
#Iraq expels Sweden's ambassador and orders the withdrawal of the Iraqi charge d’affaires from Sweden over a Quran desecration. https://t.co/53BhC3JUUC
— Tawqeer Hussain (@tawqeerhussain) July 20, 2023