ممبئی یکم نومبر (یو این آئی) مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ پیر کو منی لانڈرنگ معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے یہاں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہوئے۔
ای ڈی کے سامنے پیش ہونے سے پہلے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر مسٹر دیشمکھ نے ایک پریس کانفرنس میں ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کو خود مفرور بتایا۔
مسٹر سنگھ نے مسٹر دیشمکھ پر رشوت مانگنے کا سنگین الزام لگایا تھا۔
ای ڈی کے ذرائع نے بتایا کہ ایجنسی مہاراشٹر پولیس انسٹی ٹیوٹ میں تقریباً 100 کروڑ روپے کے رشوت اورکوایکسٹورشن ریکٹ معاملے میں 71 سالہ لیڈر مسٹر دیشمکھ کاایک بیان منی لانڈرنگ کےروک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت کرے گی۔
مسٹر پرمبیر نے ان پر ریاستی محکمہ پولیس میں بدعنوانی کو فروغ دینے کے الزام عائد کئے تھے جس کے بعد سابق وزیرمسٹرسنگھ کورواں سال اپریل میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑاتھا۔ حال ہی میں مسٹر دیشمکھ نے ای ڈی کی طرف سے جاری کئے گئے چار سمن کو نظر انداز کر دیا تھا لیکن بامبے ہائی کورٹ نے جن ا ن سمن کو خارج کرنے سے انکار کردیا توانہیں آج ایجنسی کے افسران کے سامنے حاضرہونا پڑا۔
ممبئی کے سابق پولیس کمشنر کے ذریعہ لگائے گئے رشوت کے الزامات پر مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی جانب سے درج ایف آئی آر کی بنیادپر ای ڈی نے مسٹر دیشمکھ اوردیگرکے خلاف پی ایم ایل اے کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔