جوہانسبرگ: نسلی امتیاز کے خلاف ایک توانا آواز سمجھے جانے والے جنوبی افریقی آرچ بشب ڈیسمنڈ ٹوٹو گزشتہ روز 90 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ملک کی اخلاقی مشعل راہ سمجھے جانے والے اور امن کے نوبل انعام یافتہ ڈیسمنڈ ٹوٹو کی وفات پر خراج عقیدت پیش کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔







