کاٹھمنڈو،: آدی پورش فلم کی پروڈکشن کمپنی سپر کیسٹس انڈسٹریز لمیٹڈ نے فلم میں ڈائیلاگ کے کچھ حصوں پر نیپال کے لوگوں سے معافی مانگی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان مکالموں کا مقصد نیپال کے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔ تاہم اس کے باوجود کاٹھمنڈو کے سنیما ہالز میں فلم کی نمائش روک دی گئی ہے۔
پیر کو کاٹھمنڈو کے کسی بھی ہال میں آدی پورش فلم نہیں دکھائی جا رہی ہے۔نیپال فلم ایسوسی ایشن کے سابق صدر پردیپ کمار ادے نے کہا کہ کاٹھمنڈو میٹروپولیٹین کی مہم کی حمایت کے لیے آدی پورش کی ریلیز کو روک دیا گیا ہے۔
Adipurush film dialogue sparks Bollywood ban in Nepal cities https://t.co/pK4oojmNyz
— BBC News (World) (@BBCWorld) June 19, 2023