لکھنؤ : شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) اور مجوزہ قومی شہریت رجسٹر(این آرسی) کی مخالفت میں حسین آباد واقع گھنٹہ گھرپر تحریک چلا رہی خواتین کا حوصلہ بارش بھی کم نہیں کر سکی۔ بدھ کودن میں ہوئی بارش اور بونداباندی کے باوجود عورتیں ڈٹی رہیں۔ بدھ کو سماج وادی پارٹی کی حکومت میں وزیر رہے پروفیسر ابھیشیک مشرا نے گھنٹہ گھر پہنچ کر عورتوںکی تحریک کی حمایت کی۔









