صنعا ؛سعودی عسکری اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی باغیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ عرب اتحاد نے حملے سے قبل شہریوں کو خبردار کر دیا تھا کہ وہ شہر سے نکل جائیں۔ عسکری اتحاد نے بتایا کہ باغیوں کی طرف سے ایک سعودی ائر پورٹ پر ڈرون حملے کے جواب میں سعودی عسکری اتحاد نے صنعا میں فضائی کارروائی کی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ فضائی کارروائی حوثیوں کا ڈرون سسٹم اور ان کا مواصلات نظام تباہ کردیا گیا۔