ممبئی میں موسلادھار بارش سے سڑک زیرآب آگئی ہے‘ شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے مغربی ریاست مہاراشٹر اور گجرات میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی۔ میڈیا کے مطابق مون سون بارش کے بعد ممبئی میں میٹروپولیٹن انتظامیہ نے اورنج الرٹ جاری کردیا، جب کہ مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
ممبئی اور پونا میں بیشتر علاقے زیرآب آگئے ، سڑکیں تالاب بن گئیں اور عمارتوں شدیدمتاثر ہوئیں۔ بارش کے باعث گاڑیاں مکمل طور پر پانی میں ڈوب گئیں اور سیکڑوں افراد پانی میں پھنس گئے۔ کئی ایئر لائنوں نے ممبئی کی پروازیں منسوخ کردیں،جب کہ ممبئی ائرپورٹ پر بھی فضائی آپریشن معطل کردیا گیا۔